عالمی وبا کووڈ 19 متاثرین کی زندگی بچانے کے لئے کورونا وارئیرس اپنی جان لگارہے ہیں۔ ان کے دن رات کام کرنے اور لوگوں کو اس بیماری سے بچانے کے جذبہ کو دیکھ کر عالیہ نے انوکھے انداز میں ان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔ انہوں نے کورونا وارئیرس کو اپنی جانب سے ایک سرپرائز گفٹ بھیجا ہے ۔ اس گفٹ کے ساتھ ایک خاص پیغام بھی موجود ہے۔
ممبئی کے ایک اسپتال میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر نے عالیہ کے ’سرپرائز اور شکریہ نوٹ‘ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ ڈاکٹر شری پد گنگاپورکر نے اپنے ٹوئیٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عالیہ کو اپنی جانب سے شکریہ کہا ہے۔