بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کامیابی کی بلندیوں پر ہیں۔ اداکارہ کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے اور فلم جلد ہی 100 کروڑ روپے کا کاروبار بنانے میں کامیاب بھی ہوجائے گی۔
اس کے علاوہ عالیہ اب بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ساؤتھ کی فلموں میں بھی قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ عالیہ پین انڈیا فلم 'RRR' میں نظر آئیں گی۔ جنوبی فلم انڈسٹری کے تجربہ کار ہدایت کار ایس. ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم 25 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس کے ساتھ ہی عالیہ اور راجامولی ایک بار ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ Alia Bhatt's next Film with Mahesh Babu
دراصل میڈیا رپورٹس کے مطابق راجامولی ایک اور پین انڈیا فلم پر کام کر رہے ہیں، جس میں وہ عالیہ بھٹ کو ساؤتھ سپر اسٹار مہیش بابو کے مقابل کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایک جنگل ایڈونچر فلم بتائی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم کی کہانی بھی کے ایس راجامولی کے والد کے وی وجیندر نے لکھی ہے۔ Alia Bhatt in Rajamouli's Film