فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی شاندار فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی، جس میں عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں ہیں، نے بھارتی باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔25 فروری کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے بالی ووڈ کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ Alia Bhatt Shares Throwback Pics
جمعرات کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر عالیہ نے مداحوں کی طرف سے ملنے والی محبت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے رومانیہ میں لی گئی کچھ پرانی تصاویر بھی شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ ویگن برگر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ اداکارہ نے کیپشن لکھا کہ 'گنگوبائی کو سنچری مبارک ہو اور ویگن برگر + فرائی ٹو عالیہ۔ آپ سب کی محبتوں کا شکریہ۔' Alia Bhatt Shares Pics From Romania