اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

بیئر گرلز کے ساتھ خطرناک ایڈونچرس کرتے نظرآئے اکشے کمار - اکشے کمار

اکشے کمار دنیا کے سب سے پاپولر شو میں ورسیز وائلڈ میں بیئر گرلز کے دھمال مچانے والے ہیں۔

ایڈوینچرس کرتے دیکھے اکشے کمار
ایڈوینچرس کرتے دیکھے اکشے کمار

By

Published : Sep 1, 2020, 11:42 AM IST

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں وہ بیئر گرلز کےساتھ ایڈوینچرس اور مستی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اکشے کمار کے مداح ان کی اس ویڈیو کو خوب پسند کررہے ہیں۔

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار حال ہی میں بیئر گرلز کے ساتھ ایک ایڈوینچرس سفر پر نکلے ہیں، جس کا شارٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو میں دونوں جنگل کے بیچو بیچ ایڈوینچر کرتے نظر آرہے یں، 'ان ٹو دی وائلڈ' کے اسپیشل ایپیسوڈ میں کافی کچھ دکھایا جائے گا جو 11 ستمبر کو ڈسکوری پر آن ائیر ہوگا۔

اس بات کی اطلاع سوشل میڈیا پر اکشے کمار نے دی،ٹیزر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اکشے کمار نے کیپشن میں لکھا کہ ' مجھے پتا تھا کہ بیئر گرلز کے ساتھ وائلڈ ہونے سے قبل سخت مشکلات ہوں گی، لیکن بیئر گرلز نے مجھے ہاتھی پوپ چائے کے ساتھ پوری طرح سے حیران کردیا،کیا دن تھا'۔

اس پرومو کی شروعات ایک گھنے جنگل سے ہوتی ہے۔ اکشے کمار ایک ہیلی کاپٹر میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں، اس کے بعد وہ ایک ندی میں تیرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اکشے کمار کے ساتھ ساتھ بیئر گرلز بھی ایک ٹرک کے پیچھے لٹکتے ہیں اور چلتی ٹرک سے اترتے ہیں، اس کے بعد بیئر گرلز انہیں ہاتھی پوپ چائے پلاتے ہیں، لیکن بیئر خود اپنی چائے پھینک دیتے ہیں۔ اس گھنے جنگل میں اکشے اور بیئر کافی ایڈوینچر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔وہ ایک ندی کو رسی سے لٹک کر پار کرتے ہیں اسی ندی میں ایک بھیانک مگر مچھ دکھائی دیتا ہے، اسی کے ساتھ ہی وہ ایک فلائی اوور پر رسی کے ذریعے چڑھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

اکشے کمار اس شو میں حصہ لینے والے بالی ووڈ کے پہلے اداکار ہیں اس سے قبل سپر اسٹار رجنی کانت بھی بیئر گرلز کے ساتھ اس طرح کے ایڈوینچرس دکھا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اکشے کمار فی الحال بریٹین میں ہے، جہاں وہ اپنی آنے والی فلم بیل باٹم کی شوٹنگ کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details