'دی کشمیر فائلز' کا جادو دوسرے ہفتہ کے بعد بھی باکس آفس پر برقرار ہے۔ صرف 15 کروڑ کی لاگت سے بنی اس فلم نے باکس آفس پر 200 کروڑ کی کمائی کر کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم کی کمائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ وہیں اکشے کمار کی فلم بچن پانڈے 18 مارچ کو ہولی کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی، جو باکس آفس پر دی کشمیر فائلز کے سامنے دم توڑتی ہوئی نظر آرہی تھی۔ بچن پانڈے کے اداکارہ اکشے کمار نے فلم دی کشمیر فائلز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت نقصان ہوا ہے۔ Akshay Kumar on The Kashmir Files
اکشے کمار نے ایک انٹرویو میں فلم دی کشمیر پر بات کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ 'وویک جی نے دی کشمیر فائلز بنا کر ہمارے ملک کی ایک بہت ہی دردناک سچائی کو ہمارے سامنے رکھا ہے۔ یہ فلم ایسے تحفے کے طور پر آئی، یہ اور بات ہے کہ اس نے میری فلم بچن پانڈے کو بھی ڈبو دیا ہے'۔ Bachchan Pandey Box office Collection