اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

' گڈ نیوز ' فلم 27 دسمبر کو ریلیز - release date

بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے آنے والی نئی فلم 'گڈ نیوز ' کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان شوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

' گڈ نیوز ' فلم 27 دسمبر کو ریلیز

By

Published : Apr 27, 2019, 5:43 PM IST

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کام کرتے ہوئے نظر آئے گی۔یہ فلم رواں برس کے کرسمس تہوار پر ریلیز ہوگی۔ خیال رہے کہ 27 دسمبر بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کی سالگرہ بھی ہے۔

اس فلم میں اکشے کمار اور کرینہ کپور کے علاوہ دلجیت دوسانج اور کائرا اڈوانی بھی نظر آئیں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے کہا کہ اکشے کمار ایک محنتی اور مہذب اداکار ہے۔ ہم دونوں نے کئی برسوں تک ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن اب 'گڈ نیوز' فلم آ رہی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ ختم ہوگئی ہے اور اب یہ 27 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details