اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اکشے کمارسیاست میں داخل نہیں ہونا چاہتے - ان کا سیاست میں آنے کا دور دور تک کوئی ارادہ نہیں

بالی وڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار سیاست میں آنا نہیں چاہتے۔

اکشے کمارسیاست میں داخل نہیں ہونا چاہتے
اکشے کمارسیاست میں داخل نہیں ہونا چاہتے

By

Published : Dec 19, 2019, 2:32 PM IST

گزشتہ دنوں اکشے کمار نے وزیراعظم نریندر مودی کا غیرسیاسی انٹرویو لیا تھا ۔ وزیر اعظم کے ساتھ اکشے کی قربت دیکھ کر اکثر ان کے سیاسی داخلے کے بارے میں بحث و مباحثہ ہوتا ہے۔

اکشے کمار نے واضح کیا کہ وہ فلموں میں کام کرکے خوش ہیں اور ان کا سیاست میں آنے کا دور دور تک کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اکشے کمار نے کہا کہ میں سیاست میں بالکل بھی آنا نہیں چاہوں گا۔ میں صرف خوش رہنا چاہتا ہوں اور سیاست کے بارے میں نہیں سوچتا۔ میں فلموں میں کام کرکے خوش ہوں مجھے اس میں زیادہ لطف آرہا ہے۔ ہر انسان کسی نہ کسی ایک کے ذریعے ملک کے لیے کچھ اچھا کرتا ہے۔ اسی طرح ، ہم کسی ایک کام کے ذریعہ ملک کی بھلائی کرسکتے ہیں۔ میں فلموں کے ذریعہ لوگوں کے ذہنوں میں بہت سی باتیں ڈال سکتا ہوں۔ میرا کام سیاست نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details