'دیر نہ ہو جائے کہیں دیر نہ ہوجائے'
'ایک ملاقات ضروری ہے صنم'
جیسی قوالی کو اپنی آواز دینے والے سعید صابری 6 جون سنہ 2021 کو 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سعید صابری کا انتقال کی خبر کچھ لوگوں کے لیے شاید عام سی بات لگے لیکن موسیقی میں ڈوب کر ان سے محبت کرنے والوں کے لیے یہ المناک خبر تھی۔
سعید صابری کے انتقال سے موسیقی کی دنیا میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا پُر ہونا آسان نہیں ہے۔انہیں بہترین قوالی پیش کرنے کے لیے سنگیت ناٹک ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
بہرکیف سعید صابری کے انتقال پر جہاں موسیقی کے مداحوں نے تعزیت پیش کی وہیں، بزرگان دین سے ان کی گہری عقیدت کے پیش نظر اجمیر شریف میں بھی انہیں خراج تحسین پیش کی گیا۔
راجستھان سے تعلق رکھنے استاد سعید صابری نے بالی ووڈ کی متعدد فلموں حنا، پردیش، صرف تم جیسی فلموں میں قوالی پیش کر کے قوالی کو بلندی تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ گذشتہ اپریل کو بڑے فرزند فرید صابری کے انتقال کے بعد استاذ سعید صابری بھی 6 جون کو اس دارے فانی سے رخصت ہوگئے۔ تاہم، وہ اپنے فن کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔