روہت شیٹی ان دنوں اکشے کمار کے ساتھ فلم سوريہ ونشي بنا رہے ہیں۔ روہت شیٹی اپنی ہٹ فرنچائزی گول مال پر کام کرنے جا رہے ہیں۔
اجے دیوگن’ گول مال 5‘ میں نظرآئیں گے - ڈائریکٹر روہت شیٹی
بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر روہت شیٹی سنگھم اسٹار اجے دیوگن کے ساتھ گول مال 5 بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
اجے دیوگن
کہا جا رہا ہے کہ روہت، اجے دیوگن کے ساتھ مل کر گول مال 5 بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ فلم ایک نئی اور دلچسپ کہانی پر مبنی ہوگی۔
اجے دیوگن نے کہا کہ روہت اور میں گول مال کی اگلی سیریزبنانے والے ہیں۔ اجے دیوگن کے علاوہ اس فلم میں ارشد وارثی، کنال كھیمو، تشار کپور، شريس تلپڑے نظر آئیں لیکن اس مرتبہ خاص بات یہ ہوگی کہ فلم میں نئے چہروں کو بھی موقع مل سکتا ہے۔ فلم کی اداکارہ کا انتخاب ابھی نہیں ہواہے۔