اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

فلم 'تھینک گاڈ' کی شوٹنگ ستمبر میں شروع - تھینک گوڈ کی شوٹنگ ستمبرمیں شروع

اداکار اکشے کمار اپنی آئندہ فلم 'بیل باٹم' کی شوٹنگ اگست میں شروع ہونے جارہی ہے، وہیں اجئے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا بھی اپنی آئندہ فلم 'تھینگ گاڈ' کی شوٹنگ ستمبر ماہ سے شروع کریں گے۔

اجئے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم
اجئے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم

By

Published : Jul 15, 2020, 5:39 PM IST

اداکار اجئے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا اپنی آئندہ فلم تھینک گوڈ کی شوٹنگ کے لیے تیار ہے۔

فلمساز مکمل طور پر اس فلم کی شوٹنگ کے لیے نئے منصوبے کے ساتھ تیار ہیں۔اس فلم کی شوٹنگ رواں سال کے شروع میں ہی ہونے والی تھی، لیکن وبائی مرض بحران کے دوران اس کی شوٹنگ کو ملتوی سے کردیا گیا تھا اور اب ستمبر ماہ سے اس کی شوٹنگ شروع ہوگی۔

اندرا کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ڈانیش فلم سورتے کگلر کا ریمیک ہے۔اطلاع کے مطابق اندرا کمار متعدد گزشتہ برسوں سے اس فلم کی اسکرپٹنگ پر کام کر رہے تھے۔

اس فلم کی شوٹنگ 10 اپریل کو شروع ہونے والی تھی لیکن کورونا وائرس وبائی مرض کے بحران کی وجہ سے اس فلم کی شوٹنگ کو ستمبر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

اس فلم میں اداکار اجئے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کے علاوہ اداکارہ راکل پریت سنگھ بھی مرکزی کردار میں نظر آئینگی۔واضح رہے کہ فلم دے دے پیار دے میں راکل پریت اجئے دیوگن کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔

بالی ووڈ کی فلمی دنیا اس علان سے پرجوش نظر آرہی ہے کہ اندرا اور اجئے دیوگن ایک بار پھر کامیڈی ڈرامہ فلم بنانے کے لیے ایک ساتھ آئے ہیں۔واضح رہے کہ اجئے دیوگن اور اندرا نے ٹوٹل دھمال میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اس فلم نے گزشتہ برس 150 کروڑ سے زائد کا کاروبار کیا تھا۔

سال 2019 کے دسمبر ماہ میں اجئے دیوگن اور ٹی سریز کی مشترکہ پروڈکشن ہاؤس نے اس پروجیکٹ کے حوالے سے اعلان کیا تھا۔اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو اسے اگلے برس کے موسما گرما کے دوران ریلیز کرنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details