اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اجئے دیوگن نے سوشل میڈیا پر سونو سود کی تعریف کی - اجئے دیوگن نے سوشل میڈیا پر سونو سود کی تعریف کی

بالی ووڈ کے معروف اداکار سونو سود ان دنوں مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اجئے دیوگن کے ذریعہ سونو سود کی تعریف
اجئے دیوگن کے ذریعہ سونو سود کی تعریف

By

Published : May 26, 2020, 5:10 PM IST

ان کے اس کام کی تعریف مختلف اداکاروں کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

گذشتہ روز اجئے دیوگن نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ سونو سود کا کام مثالی ہے۔

اداکار سونو سود کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے درمیان ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو گھر پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

سونو ان دنوں سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ سونو سود سوشل میڈیا پر امداد لینے والے ضرورت مندوں کو مدد بھیجنے کا وعدہ بھی کر رہے ہیں۔

اداکار اجئے دیوگن نے لکھا ہے کہ سونو کے مہاجر مزدوروں کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچانے کا مثالی کام کر رہے ہیں۔

تمام سوشل میڈیا صارفین اجئے کی اس پوسٹ پر سونو کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

اجئے نے ایک ٹویٹ میں لکھا ، 'مہاجر مزدوروں کو بحفاظت اپنے گھروں تک لے جانے کا کام مثالی ہے۔،

اجئے دیوگن کی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ، ایک صارف نے لکھا ، سونو لاک ڈاؤن کے دوران حقیقی دبنگ ہیں۔ جناب ، پورے ہندوستان کو آپ پر فخر ہے۔ اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا سونو سر سنگھم کام کر رہے ہیں۔

ان دنوں تمام مہاجر مزدور لاک ڈاؤن سے پریشان ہوکر پیدل اپنے گاؤں کی طرف جارہے ہیں۔اس صورتحال میں سونو نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، جس کی ہر طرف تعریف کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details