اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اجے دیوگن کامیڈی فلم 'گوبر' بنائیں گے - سدھارتھ رائے کپور

بالی ووڈ کے سنگم اسٹار اجے دیوگن ایک کامیڈی فلم 'گوبر' بنانے جا رہے ہیں۔

Ajay Devgn joins Siddharth Roy Kapur to produce a comedy titled GOBAR
اجے دیوگن کامیڈی فلم 'گوبر' بنائیں گے

By

Published : Apr 16, 2021, 12:47 PM IST

اجے دیوگن سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ مل کر فلم 'گوبر' بنا رہے ہیں۔ یہ مزاحیہ زونر کی فلم ہے۔ اس کی ہدایتکاری کا کام برسوں سے اشتہاری فلموں کی تخلیق میں سرگرم سبل شیخاوت کریں گے ۔ سبل نے اسے سمبھیت مشرا کے ساتھ مل کر لکھا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کی کہانی 90 کی دہائی کے پس منظر پر مبنی ہے۔

اجے دیوگن نے کہا کہ گوبر کی کہانی بہت ہی انوکھی ، حیرت انگیز ، تفریحی آمیز اور دلچسپ ہے۔ مجھے مکمل یقین ہے کہ یہ فلم دیکھنے والوں کو سینما گھروں کی جانب متوجہ کرے گی۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم جیسا چاہتے ہیں یہ فلم ویسا ہی اثر ڈالے گی ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ناظرین ہنسیں ، آرام کریں ، تھوڑا سوچیں اوراس کے ساتھ ساتھ لطف اندوز بھی ہوں۔

ہدایتکار ۔ مصنف سبل شیخاوت نے کہا کہ ’گوبر‘ ایک ایسی فلم ہے جو دیکھنے والوں کو 90 کی دہائی کے د لچسپ دنوں اور چھوٹے شہر کے باشندوں کی سادہ زندگی کی طرف لے جائے گی۔ میں نے یہ کہانی حقیقی واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھی ہے۔ میں اجے اور سدھارتھ جیسے دو قابل احترام پروڈیوسروں کا شکرگزار ہوں اور خوش ہوں کہ انہوں نے میرے نظریہ پر اعتماد دکھایا اور کہانی پیش کرنے کے لیے ایک قابل تعریف کینواس دیا۔ دونوں ہی پروڈکشن ہاؤس نے بہترین سنیما دیئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ میری ہدایت بھی اتنی ہی بہترین ہوگی۔ میں بطور ہدایت کار بہت پرجوش ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details