بالی ووڈ کے سب سے مشہور جوڑے اجے دیوگن اور کاجول کی شادی کو 23 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ زندگی کے بہترین 23 سال ایک ساتھ گزارنے کی خوشی میں اجے دیوگن نے اپنی بیگم کاجول کو پیار بھرے انداز میں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔
اجے نے انسٹاگرام میں ایک پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ 'میں بہت خوش ہوں کہ کاجول اب بھی میرے ساتھ ہیں'۔ اس ویڈیو میں کاجول بھی نظر آرہی ہیں، جس میں وہ اجے کی پیار بھری باتیں سن کر شرماتی ہوئی نظر آرہی ہیں'۔ Ajay Devgan Insta Post on anniversary