کورونا وائرس وبائی مرض کے درمیان اداکار اجئے دیوگن اس بات کو لے کر کافی مطمئین ہیں کہ دنیا ایک بار پھر سے ٹھیک ہوکر اٹھ کھڑی ہوگی۔اداکار نے سوشل میڈیا پر اس مثبت پیغام کو شیئر کیا۔
انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہم اٹھیں گے، ٹھیک ہوں گے اور فتح حاصل کریں گے۔
ان کے اس پیغام کو لوگوں نے خوب پسند کیا۔پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے اس پر دل اور دوسرے طرح کے کئی ایموجی کے ساتھ اپنا ردعمل ظاہر کیا۔
اداکار کی بات کریں تو اجئے نے نئے ویب شو 'لال بازار' کے ٹریلر میں اپنی آواز دی ہے۔
اس درمیان سال 2017 میں آئی ان کی کامیڈی فلم 'گولمال اگین' پہلی ایسی بالی ووڈ فلم ہوگی، جسے نیوزی لینڈ میں دوبارہ سے ریلیز کیا جائے گا۔
فلم کے ہدایتکار روہت شیٹی نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا 'نیوزی لینڈ حکومت نے سنیما گھروں میں گولمال اگین کو پھر سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کووڈ کے بعد یہ سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی پہلی ہندی فلم ہوگی۔گولمال اگین کے ساتھ 25 جون کو وہاں کے سینما گھر کھل رہے ہیں۔کسی نے صحیح ہی کہا ہے 'دا شو مسٹ گو آن'۔