ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن کی 12 جولائی کو کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد دونوں گھر میں ہی آئسولیشن میں تھیں۔ ماں بیٹی کو بخار اور گلے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد 17 جولائی کو ایشوریا اور ان کی بیٹی کو ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کورونا کو شکست دینے کے بعد ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ایشوریا رائے نے اسپتال سے چھٹی ملتے ہی اپنے مداحوں کے لئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے بیٹی ارادھیا کے ساتھ شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایشوریا رائے نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ہاتھ جوڑ کر دل بناتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
انہوں نے اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’’ آپ سب کی دعاؤں کے لئے بہت بہت شکریہ۔ مجھے، اینجل ارادھیا ، اے بی یعنی ابھیشیک اور پا یعنی امیتابھ کے لئے آپ سبھی نے جو بھی خدشات ظاہر کئے ،ہمارے لئے دعائیں کیں، ان سبھی کا دلی شکریہ۔ بھگوان آپ لوگوں پر بھی اپنی رحمت عطا فرمائے ۔ آپ اور آپ کے اہل خانہ سے میرا پیار۔ سلامت رہیں ، آپ سبھی کو پیار۔'