اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اب زندگی کے روشن پہلوؤں کو دیکھنا چاہتی ہیں: شلپا شیٹی

شلپا شیٹی نے انسٹاگرام میں تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' وہ اب زندگی کے روشن پہلوؤں کو دیکھنا چاہتی ہیں'۔ اس تصویر میں وہ پیلے رنگ کے لہنگے میں جاذب نظر آرہی ہیں۔

راج کندرا کی رہائی کے بعد شلپا کا نیا سوشل میڈیا پوسٹ
راج کندرا کی رہائی کے بعد شلپا کا نیا سوشل میڈیا پوسٹ

By

Published : Oct 1, 2021, 4:09 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے شوہر راج کندرا کی جیل سے رہائی کے بعد انسٹاگرام میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زندگی کی مثبت اور خوشگوار پہلوؤں کو دیکھنا زیادہ ضروری ہے۔

راج کندرا کی رہائی کے بعد شلپا کا نیا سوشل میڈیا پوسٹ

جمعہ کے روز 46 سالہ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے رئیلٹی شو سپر ڈانسر کے سیزنن 4 کی آئندہ قسط کی ایک جھلک شیئر کی ہے، جس میں وہ گیتا کپور اور انوراگ باسو کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے شلپا نے لکھا کہ 'زندگی کے روشن پہلو کو دیکھ رہی ہوں'۔ اس تصویر میں وہ پیلے رنگ کے لہنگے میں بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں:شلپا شیٹی، راج کندرا سے علیحدگی کا منصوبہ بنا رہی ہیں؟

واضح رہے کہ فحش فلمیں بنانے سے متعلق معاملے میں راج کندرا کے جیل جانے کے بعد شلپا نے تقریبا ایک ماہ تک عوامی تقریبات یا شو سے دوری اختیار کی ہوئی تھی، لیکن اگست کے آخری ہفتے میں وہ سپر ڈانسر کے شو پر واپس آئیں۔ حال ہی میں شلپا نے فلم ہنگامہ 2 کے ساتھ 13 سال بعد ہندی فلم دنیا میں واپس قدم رکھا ہے، لیکن راج کندرا کی گرفتاری کی وجہ سے وہ فلم کے پرموشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ نہیں لے پائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details