فلم 'کبیر سنگھ' ساؤتھ فلم 'ارجن ریڈی' کی ریمیک تھی، جس نے 2019 بالی وڈ کی کامیاب فلموں کی فہرست میں جگہ بنا لی۔
'کبیر سنگھ' کے بعد اب ایک اور ریمیک - تیلگو
کرن جوہر نے وجئے دیورا کونڈا کی آنے والی فلم 'ڈیئر کامریڈ' کو ہندی میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرن جوہر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعہ اس کی جانکاری دی۔
'کبیر سنگھ' کے بعد اب ایک اور ریمیک
اب کرن جوہر نے وجئے دیورا کونڈا کی آنے والی فلم جو 26 جولائی 2019 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے، اس کی ریمیک بنانے کا اعلان انسٹا گرام اور ٹوئیٹر پر شیئر کر کے کیا ہے۔
وہیں وجئے نے بھی اپنی فلم کی ہندی ریمیک بننے کی خوشی کا اظہار ٹوئیٹر پر ٹوئٹ کر کے کیا ، کرن جوہر سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔
'ڈیئر کامریڈ' تیلگو، تمل، ملیالم، اور کنّڑ چار زبانوں میں ریلیز ہو رہی ہے۔