اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ٹائیگر کے ساتھ کامیڈی فلم میں کام کرنا چاہتی ہے شردھا - شردھا کپور

شردھا نے بتایا کہ ٹائیگر شراف انتہائی ڈسپلین والے شخص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر کا مزاحیہ سائیڈ بھی ہے اور ان کے ساتھ وہ مزاحیہ فلم میں کام کرنا چاہیں گی۔

After 'Baaghi 3', Shraddha Kapoor wants to do comedy film with Tiger Shroff
ٹائیگر کے ساتھ کامیڈی فلم میں کام کرنا چاہتی ہے شردھا

By

Published : Feb 23, 2020, 4:26 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:32 AM IST

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ وہ ٹائیگر شراف کے ساتھ کامیڈی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔

شردھا کپور اور ٹائیگر شراف اس وقت اپنی آنے والی فلم 'باغی 3' کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ شردھا کپور نے بتایا کہ ٹائیگر شراف کے پاس نہ صرف ایكشن بلکہ هيومر سائیڈ (مزاحیہ رخ) بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شراف واحد ایسے اداکار ہیں جو اپنے ایكشن والے رول سے فلم 'باغی 3' کو آگے لے جا سکتے ہیں۔

شردھا نے بتایا کہ ٹائیگر شراف انتہائی ڈسپلین والے شخص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر کا مزاحیہ سائیڈ بھی ہے اور ان کے ساتھ وہ مزاحیہ فلم میں کام کرنا چاہیں گی۔

فلم 'باغی 3' میں شردھا کپور اور ٹائیگر شراف کے علاوہ رتیش دیش مکھ، وجے ورما، انکتا لوكھنڈے بھی اہم کردار میں ہیں. یہ فلم 06 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details