گزشتہ روز بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کے کورونا متاثر ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، جس کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی جانچ ہونے سے قبل اکشے اپنی آئندہ فلم رام سیتو کی شوٹنگ میں مشغول تھے۔
تازہ ترین اطلاع کے مطابق کمار کے علاوہ ان کے ساتھ کام کرنے والے فلم کے 45 عملے میں بھی کورونا مثبت کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایکشن ڈرامہ فلم رام سیتو کی شوٹنگ شروع کرنے کے پانچ دن بعد اکشے کورونا متاثر پائے گئے۔ آج انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اسپتال میں داخل ہونے کی جانکاری دی۔
پیر کے روز اکشے نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'آپ سب کا نیک خواہشات اور دعا کے لیے بہت بہت شکریہ، آپ کے دعاؤں کا ہی اثر ہے۔میں ٹھیک ہوں لیکن احتیاطی اقدام کے طور پر مجھے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ میں جلد ہی صحتمند ہو کر گھر واپس آؤں گا'۔