اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

رتیک روشن تمل سُپر ہٹ فلم 'وکرم ویدھا' کے ری میک سے بھی ہٹے؟ - رتیک روشن

تمل سُپر ہٹ فلم وِکرم ویدھا کے ہندی ریمیک میں پہلے عامر خان کو منتخب کیا گیا تھا لیکن ان کے فلم چھوڑنے کے بعد اس رول کے لیے رتیک روشن کو لیا گیا لیکن اب خبریں آرہی ہیں کہ رتیک روشن بھی یہ فلم چھوڑ سکتے ہیں۔

hrithik-roshan
hrithik-roshan

By

Published : May 5, 2021, 10:15 PM IST

گزشتہ کچھ وقت سے ساؤتھ انڈین سپر ہٹ فلم 'وکرم ویدھا' کے ہندی ری میک بننے کی خبریں آرہی ہیں۔ پہلے کہا جارہا تھا کہ اس فلم میں عامر خان مرکزی کردار ادا کریں گے لیکن کسی وجہ سے عامر خان نے یہ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ریتک روشن کو اس کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا لیکن ریتک کے بھی فلم چھوڑنے کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جب تک ریتک روشن کے ساتھ فلم کی شوٹنگ شروع نہیں ہوجاتی ہے اس وقت تک کچھ کہنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ ریتک روشن نے اس ہندی ری میک میں کام کرنے کے لیے حامی بھر لی تھی لیکن لاک ڈاؤن کے سبب شروع نہیں ہو سکی تھی لیکن لگتا ہے کہ ریتک نے بھی اپنا من بدل لیا ہے۔

بتا دیں کہ سُپر ہٹ تمل فلم 'وکرم ویدھا' میں وجے سیتو پتی نے ایک گینگسٹر کا کردار ادا کیا تھا اور وہی کردار ریتک روشن کرنے والے تھے جبکہ آر مادھون نے ایک پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا جو سیف علی خان کو دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر نیرج پانڈے نے اس تمل سُپر ہٹ فلم کا ہندی ری میک بنانے کے لیے حقوق بھی خرید لئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details