اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

آفتاب شیوداسانی اور نن دوسانج خود کا پروڈکشن ہاؤز لانچ کریں گے - ماؤنت زین میڈیا پروڈکشن ہاؤس

اداکار آفتاب شیوداسانی اور نن دوسانج نے خود کے پروڈکشن ہاؤس کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ماؤنت زین میڈیا کے نام سے شروع ہونے والے اس پروڈکشن ہاؤس میں فلمیں، آن لائن شوز اور دستاویزی فلمیں بنائی جائیں گی۔

آفتاب شیوداسانی اور نن دوسانج خود کا پروڈکشن ہاؤش لانچ کریں گے
آفتاب شیوداسانی اور نن دوسانج خود کا پروڈکشن ہاؤش لانچ کریں گے

By

Published : Jul 20, 2020, 4:43 PM IST

اداکار آفتاب شیوداسانی اور ان کی اہلیہ نن دوسانج نے پیر کے روز اپنی پروڈکشن کمپنی ماؤنٹ زین میڈیا کھولنے کا اعلان کیا ہے۔جس کا مقصد فلموں ، آن لائن شوز اور دستاویزی فلموں سمیت وسیع پیمانے پر مواد نئے تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

آفتاب، جنہوں نے سنہ 1987 کی فلم مسٹر انڈیا میں بطور چائلڈ آرٹسٹ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔سنہ 1999 میں انہوں نے رام گوپال ورما کی میوزییکل رومانس فلم مست میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کی تھی۔جس کے بعد انہوں نے وکرم بھٹ کی مشہور تھرلر فلم قصور کے ساتھ بالی ووڈ میں نئی پہچان بنائی۔

اداکارہ نے کئی ملٹی اسٹاررز فلم میں کام کیا،جس میں آوارہ پاگل دیوانہ، مستی، ہنگامہ شامل ہے اور سنہ 2009 میں فلم آو وش کریں بطور پروڈیوسر ان کی پہلی فلم تھی۔

مزید پڑھیں:نصیر الدین شاہ ہر فن مولیٰ اداکار

آفتاب نے کہا کہ وہ اور نن دونوں کافی عرصے سے پروڈکشن ہاؤس کھولنے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔

42 سالہ اداکار نے کہا کہ پروڈیوسر بننے سے پہلے میں سنیما کے کاروبار کو اچھے سے سمجھنا چاہتا ہوں۔اور یہ وقت بالکل مناسب ہے نئے طرح کے جدید اور دللکش پروجیکٹ پر کام کرنے کا۔20 برسوں سے زیادہ عرصہ تک انڈسٹری میں رہنے سے مجھے کیمرہ کے سامنے بہت اچھا تجربہ حاصل ہوا ہے اور فلمسازی کی بارے میں سمجھ پایا ہوں۔

نن نے کہا کہ آرٹ، ڈیزائن، اشتہاری اور برانڈنگ کی اچھی خاصی سمجھ ہے اور کافی عرصوں سے اس سے وابستہ رہی ہوں۔پروڈکشن ہاؤس کو کھولنا کافی دلچسپ کام ہے اور جہاں میں اپنے تجربے کا استعمال کرسکتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا ، "میں اس نئی کوشش کے لئے پرجوش ہوں کیونکہ اس تخلیقی سفر پر بہت ساری دلچسپ کہانیاں سنائی جاسکتی ہیں۔ کہانی سنانے کے فن سے ہمیشہ دلچسپی پیدا ہوتی ہے ، میں متعدد پراجیکٹس میں ڈھیروں صلاحیتوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے منتظر ہوں۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details