ایک ایسے وقت میں جب گلوکار سونو نگم 'اذان' پر اپنی تین سالہ پرانی ٹویٹ پر انٹرنیٹ صارفین کے ذریعہ ٹرول ہورہے ہیں۔ گلوکار عدنان سمیع ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ سونو نگم کو 'سچا بھائی' قرار دیتے ہوئے سمیع نے دعوی کیا کہ یہ گلوکار تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے۔
سمیع نے ٹویٹ کیا 'جہاں تک سونو نگم کا تعلق ہے تو ان کی گائیکی کو بھول جائیں، جو حیرت انگیز طور پر خوبصورت ہے۔ وہ ایک سچا بھائی ہے جو ہمیشہ میرے ساتھ رہا ہے اور مجھے اپنی ہی طرح پیار کرتا ہے! میں ذاتی طور پر ایک چیز جانتا ہوں کہ وہ ہر مذہب اور ایمان کا احترام کرتا ہے! براہ کرم انھیں تنہا چھوڑ دو'۔