اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

دپیکا پدوکون ایڈیڈاس کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر - بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پدوکون کو ایڈیڈاس کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

By

Published : Oct 22, 2021, 7:33 PM IST

اسپورٹس ویئر کمپنی اڈیڈاس نے اداکارہ دیپیکا پدوکون کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نےیہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ دیپیکا پدوکون اڈیڈاس کے ساتھ مل کر جسمانی اور جذباتی دونوں فٹنس پر کام کریں گی جس کے لیے دونوں فریق پرعزم ہیں۔ 'ھیل' اداکارہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔ وہ پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں کے لیے تحریک کا سرچشمہ ہیں ۔ اب دیپیکا اور اڈیڈاس دونوں جسمانی اور جذباتی صحت کے لیے مل کر کام کریں گے۔


اڈیڈاس نے پوری دنیا کی خواتین کھلاڑیوں اور شراکتداروں کو متحد کیا ہے، جس میں دیپیکا پدوکون کے شامل ہونے سے خواتین میں کھیل کو فروغ دینا ایڈیڈاس کے لیے آسان ہو گا۔ پدوکون جیسی محرک قوتوں کا اس میں بڑا تعاون ہوگا ۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details