اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اسمتا پاٹل نے متوازی فلموں کو نئی جہت دی

بھارتی سنیما کی مشہور و معروف اداکارہ اسمتا پاٹل نے اپنی بہترین اداکاری سے متوازی فلموں کے ساتھ ساتھ کمرشیل فلموں میں ناظرین کے بیچ اپنی خاص جگہ بنائی۔

By

Published : Oct 17, 2019, 9:54 AM IST

اسمتا پاٹل نےمتوازی فلموں کو نئی جہت دی

شہر پونے میں 17 اکتوبر 1955کو پیدا ہونے والی اسمتا پاٹل نے اپنی تعلیم مہاراشٹر سے مکمل کی۔ ان کے والد شیواجی رائے پاٹل مہاراشٹر حکومت میں وزیر تھے جبکہ ان کی والدہ سماجی کارکن تھیں۔ کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ مراٹھی ٹیلی ویژن میں بطور نیوز ریڈر کام کرنے لگی تھیں۔ اس دوران ان کی ملاقات معروف ڈائریکٹر اور ہدایت کار شیام بینگل سے ہوئی۔

اسمتا پاٹل نےمتوازی فلموں کو نئی جہت دی

بالی وڈ کی معروف ڈریم گرل کی سالگرہ

شیام بینگل ان دنوں اپنی فلم ’چرن داس چور‘ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔ شیام بینگل کو اسمتا پاٹل میں ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ نظر آئی اور انہوں نے اپنی فلم ’چرن داس چور‘ میں اسمتا کو ایک چھوٹا سا کردار دیا۔

اسمتا پاٹل نےمتوازی فلموں کو نئی جہت دی
فلم 'بھومیکا' سے اسمتا پاٹل کا جو سفر شروع ہوا وہ چکر، نشانت، آکروش، گدھ، البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے اور مرچ مصالحہ جیسی فلموں تک جاری رہا۔ منتھن اور بھومیکا میں اسمتا کے ساتھ نصیرالدین شاہ، شبانا اعظمی، امول پالیکر اور امریش پوری جیسے مشہور اداکار موجود تھے۔سنہ 1980 میں ریلیز فلم ’چکر' میں اسمتا پاٹل نے جھونپڑی میں رہنے والی خاتون کا کردار ادا کیا جس کے لیے انہیں قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔
اسمتا پاٹل نےمتوازی فلموں کو نئی جہت دی
اسمتا پاٹل نےمتوازی فلموں کو نئی جہت دی

اسی (80) کی دہائی میں اسمتا پاٹل نے کمرشیل فلموں کی طرف اپنا رخ کیا اور اس دوران انہوں نے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ’نمک حلال‘ اور ’شکتی‘ جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کیا جس کے بعد اسمتا پاٹل نے کمرشیل فلموں میں بھی کامیابی حاصل کی۔
سنہ 1985 میں بھارتی سنیما میں انہیں شاندار اداکاری کی وجہ سے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہندی فلموں کے علاوہ اسمتا نے مراٹھی، گجراتی، تیلگو، بنگلہ، کنڑ اور ملیالم فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اس کے علاوہ اسمتا کو عظیم فلمکار ستیہ جیت رے کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ منشی پریم چند کی کہانی پر مبنی ٹیلی فلم ’سدگتی‘ کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

اسمتا پاٹل نےمتوازی فلموں کو نئی جہت دی
اپنی بہترین ادکاری سے دو دہائی تک ناظرین کے دلوں میں راج کرنے والی ادکارہ اسمتا پاٹل نے محض 31 سال کی عمر میں 13 دسمبر 1986کو اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ان کی وفات کے بعد سال 1988 میں ان کی فلم 'وارث' ریلیز ہوئی جو اسمتا پاٹل کے فلمی کیریئر کی اہم فلموں میں سے ایک تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details