سمی گریوال 17 اکتوبر 1947 کو پنجاب کے لدھیانہ میں ایک سکھ خاندان میں پیدا ہوئیں تھیں۔ سمی گریوال نے انگلینڈ میں انگریزی زبان میں تعلیم حاصل کی۔ تقریباً 15 برس کی عمر میں سمی اداکارہ بننے کا خواب لے کر ممبئی آگئیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کی شروعات سنہ 1962 میں ریلیز ہوئی ایک انگریزی فلم 'ٹارزن گوز ٹو انڈیا' سے کی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ فیروز خان مرکزی کردار میں تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔
سمی گریوال: رومانوی اور جذباتی اداکاری سے شائقین کو دیوانہ بنایا - سمی گریوال کی یوم پیدائش کی خبر
ہندی سنیما میں سمی گریوال کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے 60 اور 70 کی دہائی میں اپنے رومانوی انداز اور جذباتی اداکاری سے شائقین کو دیوانہ بنایا۔
سمی گریوال کے یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پیشکش
اسمتا پاٹل نے متوازی فلموں کو نئی جہت دی
سنہ 1962 میں ہی 'راز کی بات' اور 'سن آف انڈیا' جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن ان فلموں سے انہیں کوئی خاص پہچان نہیں ملی۔