اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ممبئی : معروف اداکارہ نمی کا انتقال

گزشتہ دور کی معروف اداکارہ نمی 88 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئیں۔ وہ گذشتہ کئی مہینوں سے علیل تھیں۔

By

Published : Mar 26, 2020, 11:20 AM IST

ممبئی : معروف اداکارہ نمی کا انتقال
ممبئی : معروف اداکارہ نمی کا انتقال

شمال مغربی ممبئی کے سرلا نرسنگ ہوم میں انہوں نے آخری سانس لی۔ نمی نے 16 سال تک فلموں میں کام کیا۔ 1949 سے لے کر 1965 تک وہ فلموں میں سرگرم رہی۔ وہ اپنے وقت کی بہترین اداکارہ تھیں۔نمی کا اصل نام 'نواب بانو' تھا۔ نمی نے ایس علی رضا سے شادی کی تھی ، جن کا 2007 میں انتقال ہوگیا تھا۔

راج کپور نے نمی کو اپنی فلم میں بریک دیا،نمی کو راج کپور کی پہلی دریافت بھی کہا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، راج کپور نے نواب بانو کا نام بدل دیا تھا۔ راج کپور نے انہیں اپنی فلم برسات میں بریک دیا۔ اس فلم کے ہٹ ہونے کے بعد ، نمی نے بہت سی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے ان ، اُڑان کھٹولا ، بھائی بھائی ، کندن ، میرے محبوب جیسی فلموں میں کام کرکے مقبولیت حاصل کی۔

ابتدائی دنوں میں ان کی بہت زیادہ مانگ تھی۔ کہا جاتا ہے کہ دلیپ کمار سے راج کپور ، اشوک کمار ، دھرمیندر جیسے بہت سے بڑے اسٹار ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند تھے۔ مشہور فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے بھی ٹویٹ کرکے نمی کی موت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details