اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کنگنا رناوت ممبئی سے چنڈی گڑھ پہنچیں - کنگنا رناوت چنڈی گڑھ پہنچی

اداکارہ کنگنا رناوت ممبئی سے چنڈی گڑھ پہنچ گئی ہیں۔ سی آر پی ایف کی سخت سیکورٹی میں کنگنا رناوت چنڈی گڑھ سے اپنے گھر منالی کے لیے روانہ ہوں گی۔چن،ی گڑھ سے منالی جانے کے دوران کنگنا رناوت کا کئی مقامات پر استقبال بھی کیا جائے گا۔

کنگنا رناوت ممبئی سے چنڈی گڑھ پہنچیں
کنگنا رناوت ممبئی سے چنڈی گڑھ پہنچیں

By

Published : Sep 14, 2020, 1:02 PM IST

اداکارہ کنگنا رناوت ممبئی سے چندی گڑھ پہنچ گئی ہیں۔کنگنا رناوت سی آر پی ایف کے سکیورٹی کور کے درمیان چنڈی گڑھ سے اپنے گھر منالی کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔ممبئی میں تقریباً 6 دن رہنے کے بعد کنگنا آج ہماچل واپس جارہی ہیں۔

چنڈی گڑھ سے منالی واپس آنے کے دوران کنگنا رناوت کا کئی مقامات پر استقبال کیا جائے گا۔ کنگنا کے ساتھ ممبئی سے ان کی بہن رنگولی چندیل بھی ہماچل واپس آرہی ہیں۔

ممبئی سے روانہ ہونے سے پہلے کنگنا رناوت نے ایک بارپھر شیوسینا اور مہاراشٹر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کنگنا نے کہا کہ بھاری من کے ساتھ ممبئی سے جارہی ہوں۔پہلے میرے دفتر کو توڑا گیا اور پھر میرے گھر کو توڑنے کی کوشش کی گئی۔مجھے کہنا ہوگا میری پی او کے والی بات درست تھی۔

واضح رہے کہ ہماچل کے وزیراعلی جئے رام ٹھاکر اور پردیش بی جے پی نے بھی کنگنا رناوت کی حمایت کی ہے۔وزیراعلی جئے رام ٹھاکر نے کہا ہے کہ کنگنا ہماچل کی بیٹی ہیں۔ان کی حفاظت کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details