اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا آخری پوسٹ ماں کے نام - سوشانت سنگھ راجپوت کی رہائش گاہ

سشانت سنگھ راجپوت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ کی زندگی پر مبنی فلم میں بھی کام کیا۔ فلم نے 100 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔ ان کی آخری فلم 2019 میں 'چھچھورے' آئی تھی۔ سشانت سنگھ راجپوت 21 جنوری 1986 کو بہار کے پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے فلموں میں کیریئر بنانے کے لئے انجینئرنگ چھوڑ دی تھی۔

اپنی اداکاری سے لوگوں کا دل جیتنے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نہیں رہے
اپنی اداکاری سے لوگوں کا دل جیتنے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نہیں رہے

By

Published : Jun 14, 2020, 5:24 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے باندرہ میں واقع فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی رہائش گاہ پر ان کی لاش لٹکی ہوئی ملی ہے۔ پولیس نے ابھی تک اس کے بارے میں معلومات نہیں دی ہے کہ ان کی موت کس وجہ سے ہوئی ہے۔ سشانت کے گھر سے کوئی سوسائڈ نوٹ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔ وہیں اداکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی جارہی ہے۔

دراصل اس واقعے کی اطلاع سب سے پہلے سشانت سنگھ راجپوت کی رہائش گاہ پر کام کرنے والے نوکر نے دی۔

اطلاعات کے مطابق 'رات کے وقت سشانت کے کچھ دوست ان کے گھر آئے تھے۔ پولیس ان سے بھی پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔'

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نہیں رہے، آخری پوسٹ ماں کے نام

میڈیا رپورٹس کے مطابق 'اداکار کئی دنوں سے ڈپریشن میں تھے۔ چار دن قبل ان کی مینیجر دشا سالین نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔'

سشانت سنگھ راجپوت نے آخری بار انسٹاگرام پر اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے پوسٹ کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ 'آنسوں سے بھاپ بنتا ماضی، مسکراہٹوں پر نگاہ رکھنے والے خواب اور کچھ دن کے لئے زندگی، دونوں کے مابین گفتگو۔'

واضح رہے کہ ان کی والدہ کا بہت سال قبل انتقال ہوچکا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے کیریئر کا آغاز 'کس دیس میں ہے میرا دل' ہندی سیریل سے کیا تھا۔ وہ فلم 'کائی پو چے' میں بطور اداکار نظر آئے تھے۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

اس کے بعد انہوں نے پرنیتی چوپڑا کے ساتھ فلم 'شدھ دیشی رومانس' میں بطور اداکار کام کیا۔ انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ کی زندگی پر مبنی فلم میں بھی کام کیا۔ فلم نے 100 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم 2019 میں چھیچورے تھی۔ سوشانت سنگھ راجپوت 21 جنوری 1986 کو بہار کے پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے فلموں میں کیریئر بنانے کے لئے انجینئرنگ چھوڑ دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details