اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سونو سود نے کے سی آر کی ستائش کی - وزیراعلیٰ کے سی آر کی ستائش

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرا شیکھر راؤ کی جانب سے دیگر ریاستوں کے یومیہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کی ناگہانی صورتحال کے دوران قیام و طعام کی سہولت فراہم کئے جانے کی ستائش کی۔

اداکار سونو سود
اداکار سونو سود

By

Published : Mar 31, 2020, 9:11 AM IST

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ” گزشتہ روز وزیراعلی کے چندر شیکھرراو کی جانب سے میڈیا کانفرنس کے دوران ان مزدوروں کو غذا اور رہائش کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے سلسلہ میں کی گئی یقین دہانی کافی خوش آئند ہے۔ یہی تو اصل رہنما اور عوامی خدمتگار ہیں۔ انہیں سیلوٹ!

اداکار سونو سود

سونو سود نے پریس کانفرنس کی مختصر ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں کے سی آر نے ہندی زبان میں ان مزدوروں کو مخاطب کیا۔

وزیراعلیٰ کے سی آر

وزیراعلی نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت ان مزدوروں کو ریاست کی ترقی میں اپنا شراکت دار مانتی ہے۔ حکومت ان کا بھرپور خیال رکھے گی۔

وزیراعلیٰ نے کام بند ہوجانے کی وجہ سے باعث وطن واپسی کا ارادہ کرنے والے مزدور پیشہ افراد کو سفر کا ارادہ ترک کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزر بسر کیلئے حکومت انہیں فی کس 12 کلو چاول اور 500 روپئے نقد رقم ادا کریگی۔ آپ کہیں نہ جائیں اور یہاں سکون سے رہیں۔ حکومت آپ کی ہر ضرورت پورا کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details