اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اداکار سونو سود کی مدد سے لڑکی کی سرجری کامیاب - سونو سود کی وجہ سے لڑکی کی زندگی بچ گئی

اداکارہ سونو سود کی کوشش سے ضلع بھدوہی کی رہنے والی ایک لڑکی کی زندگی بچ گئی۔ ہریانہ کے کرنال کے نجی اسپتال میں اس کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوئی ہے، جس کا سارا خرچ اداکار سونو سود نے برداشت کیا ہے۔

اداکار سونو سود
اداکار سونو سود

By

Published : Oct 27, 2020, 2:18 PM IST

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے سونبھدر کے گھوشیا میں رہائش پذیر ایک لڑکی کی مدد کے لیے سامنے آئے اور اس کی زندگی بچا لی۔ہریانہ کے کرنال کے ایک نجی اسپتال میں لڑکی کی ریڑھ کی ٹوٹی ہڈی کی سرجری ہوئی ہے۔جس کا پورا خرچ سونو سود نے اٹھایا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق لڑکی کا آپریشن کامیاب رہا اور جلد ہی وہ صحتیاب ہوکر گھر لوٹے گی۔

دراصل گھوشیا کی رہنے والی لڑکی نے معاشی بدحالی اور اپنے والد کے ظلم و ستم سے پریشان ہوکر ٹوئیٹر میں فلم اداکارہ سونو سود سے مدد کی درخواست کی تھی۔جس کے بعد اداکار نے مدد کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تھا۔سونو سود کی ٹیم بھی مسلسل فون کرکے لڑکی کی خیریت معلوم کر رہی ہے۔

کچھ برس قبل لڑکی نے اپنے والد کی فحش حرکتوں سے پریشان ہوکر گھر چھور کر چلی گئی تھی اور نوئیڈا میں بیوٹی پارلر میں کام کر رہی تھی۔اس دوران بس سے سفر کرنے کے دوران ایک حادثے میں اس کو چوٹ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے اسے ہڈیوں کی ٹی بی ہوگئی تھی۔معاشی بدحالی کی وجہ سے لڑکی اپنے گھر بھدوہی واپس آگئی، لیکن وہ اپنا علاج نہیں کر پا رہی تھی۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر لڑکی نے مدد کی درخواست کی۔جس کے بعد سونو سود نے مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی اور بھدوہی کے محکمہ صحت نے بھی لڑکی کا علاج شروع کردیا تھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details