اردو

urdu

سارہ کو ’جوانی جان من‘ میں لینا چاہتے تھے سیف

By

Published : Jan 23, 2020, 7:44 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:49 AM IST

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’جوانی جان من‘ میں پہلے اپنی بیٹی سارہ علی خان کو لینا چاہتے تھے۔

سارہ کو ’جوانی جان من‘ میں لینا چاہتے تھے سیف
سارہ کو ’جوانی جان من‘ میں لینا چاہتے تھے سیف

سیف علی خان کی فلم ’جوانی جان من‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کے ذریعے پوجا بیدی کی بیٹی علایہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ حال ہی میں ’جوانی جان من‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا، جس میں علایہ کو کافی پسند کیا گیا۔ سیف نے بتایا کہ ’جوانی جان من‘ کے لیے پہلے ان کی بیٹی کو اپروچ کیا گیا تھا۔

سارہ کو ’جوانی جان من‘ میں لینا چاہتے تھے سیف

سیف نے کہا کہ چونکہ سارہ کی پہلی فلم ’کیدارناتھ‘ بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی تھی تو ’جوانی جان من‘ سارہ کو آفر کی گئی تھی۔ اس وقت سارہ کے پاس کوئی فلم نہیں تھی تو اس لیے انہوں نے سارہ سے ’جوانی جان من‘ کرنے کے بارے میں پوچھا تھا۔

سارہ کو ’جوانی جان من‘ میں لینا چاہتے تھے سیف

سیف نے کہا کہ بعد میں جب ’کیدارناتھ‘ ٹریک پر واپس لوٹ آئی اور پھر سارا کو ’سمبا‘ بھی مل گئی تو انہوں نے سارا کو سمجھایا تھا کہ وہ صرف ان کی خاطر یہ فلم نہ کرے بلکہ انہیں تو رنویر سنگھ اور ورون دھون جیسے ستاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے اور اس طرح یہ فلم پھر علایہ کو مل گئی۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details