بالی ووڈ کی اداکارہ دیپیکا پادوکون نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 'من کی بات' پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ گذشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے اپنے من کی بات کی، اس دوران وزیر اعظم مودی نے خواتین کی طاقت کے بارے میں بھی ذکر کیا۔
اداکارہ نے ٹویٹر پر من کی بات کے کچھ 'ٹیکسٹ گرافکس' شیئر کرتے ہوئے لکھا 'مہاتما گاندھی کے اسباق کا حوالہ دیتے ہوئے 'خود میں وہ تبدیلیاں لائیے جو آپ دنیا میں دیکھنا چاہتے ہیں۔'