اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

بین الاقوامی یوگا ڈے پرآنند کا پیغام - کندلنی ریسرچ انسٹیٹوشن

اداکار بی جے جے آنند کا شمار دنیا کے بہترین کندلنی یوگا گرووں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے لاس اینجلزکے کندلنی ریسرچ انسٹیٹوشن سے تربیت حاصل کی ہے۔

anand

By

Published : Jun 21, 2019, 10:02 AM IST


بالی وڈ میں فلم 'پیار تو ہونا ہی تھا' سے کرئیر کی شروعات سے کرنےوالے اداکار بیجے آنند کو حال ہی میں اداکارہ سنی لیونی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز 'کرن جیت کور' میں سنی کے والد کے کردار میں دیکھا گیا۔

انہوں نے مراٹھی فلم 'یہ رے یہ رے پیسہ' میں بھی دیکھا گیا تھا۔

اداکار بیجے جے آنند کا شمار دنیا کے بہترین کندلنی یوگا گرووں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے لاس اینجلز کے کندلنی ریسرچ انسٹیٹوشن سے تربیت حاصل کی ہے۔

آنند کا ماننا ہے کہ 'خوشحال زندگی کے لیے ہر روز یوگا کرنا، تغذیہ بخش غذا کھانا اور ہیلتھ لائف اسٹائل پر عمل کرنا ضروری ہے'۔

آنند گزشتہ 25 برسوں سے یوگا کے ساتھ جڑے ہوئے ہے۔ آنند کو ائینگر یوگا، استھانگا یوگا اور ہتھا میں مہارت حاصل ہے، لیکن سب سے پہلے انہوں نے کندلنی یوگا کیا تھا جس نے ان کی زندگی میں تبدیلی لائی۔

آنند نے بین الاقوامی یوگا ڈے کے پیش نظر کہا کہ 'وہ وزیراعظم مودی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے یوگا کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا'۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ 'وہ دن دور نہیں ہےجب پوری دنیا ذہنی اور جسمانی تندستی کے لیے یوگا کرے گی'۔

آنند کا کہنا تھا کہ 'وہ منچسٹر میں ہولسٹک لایو فسٹیول کے دوران یوگا سکھائیں گے اور اس کے بعد وہ سوڈان اور جرمنی میں بھی ورکشاپز انعقاد کریں گے جہاں یوگا کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details