تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع اپولو ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق رجنی کانت کی حالت میں بہتری ہوئی ہے۔ ہستپال کی جانب سے اس ضمن میں رجنی کانت کا ایک ہیلتھ بلیٹن بھی جاری کیا گیا ہے۔
معروف اداکار رجنی کانت کی صحت میں بہتری - ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ معلومات
بلڈ پریشر بڑھنے کے بعد رجنی کانت کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اب ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔
جنوبی فلموں کے معروف اداکار رجنیکانت کی صحت میں بہتری
واضح ہو کہ بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ اپنی فلم 'اناتھ' کی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد آئے ہوئے تھے۔
اپولو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس وقت رجنی کانت کا بلڈ پریشر زیادہ ہے لیکن قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈ پریشر اور صحت کی بنیاد پر شام تک رجنی کانت کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔