عامر خان کے ترجمان نے بتایا کہ عامر خان کووڈ 19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔ وہ اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں اور تمام پروٹوکولز پر عمل کر رہے ہیں۔ وہ ابھی ٹھیک ہیں جو لوگ بھی ان کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان لوگوں کو اپنا ٹیسٹ کرا لینا چاہیے۔ آپ تمام کا نیک خواہشات کے لیے شکریہ۔
اداکار عامر خان، کورونا وائرس سے متاثر
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کووڈ 19 متاثر پائے گئے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد عامر خان 'ہوم کورنٹائن' ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا تیزی سے بھیل رہا ہے۔ اداکار ستیش کوشک بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سے قبل منوج واجپئی، سدھانت چترویدی، رنویر کپور، ورون دھون، سنجے لیلا بھنسالی، امیتابھ بچن جیسے اداکار بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
کچھ وقت قبل عامر خان نے سوشل میڈیا کو الوداع کہہ دیا تھا۔ سوشل میڈیا کو چھوڑنے پر انہوں نے کہا تھا کہ آپ لوگ اپنی تھیوری مت لگائیے۔ میں تو اپنی دھنکی میں رہتا ہوں۔ میں ادھر ہی ہوں۔ کہیں نہیں جا رہا ہوں۔