بالی ووڈ کے لوگوں کا خیال ہے کہ فلمساز آنند ایل رائے نے اپنی آئندہ فلم کے لیے اکشے کمار کو سائن کیا ہے۔ اس فلم میں سارا علی خان اور دھنش بھی اداکاری کرتے دکھائی دے سکتے ہیں۔
اکشے نے بطور فیس 120 کروڑ روپے لیے
بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی آنے والی ایک فلم کے لیے 120 کروڑ روپے بطور فیس لیے ہیں۔
اکشے نے بطور فیس 120 کروڑ روپے لیے
اکشے کمار ان دنوں مسلسل ہٹ فلمیں دے رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اکشے کمار کی فیس میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اکشے نے اس فلم کے لیے 120 کروڑ روپئے بطور فیس لی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ جلد ہی فلم کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ یہ فلم محبت کی کہانی پر مبنی ہوگی اور فلم کی شوٹنگ چند ماہ میں شروع ہو جائے گی۔
Last Updated : Feb 17, 2020, 9:32 PM IST