ابھیشیک نے اپنے کیریئر کا آغاز سال 2000 میں ریلیز فلم جسے جےپی دتہ نے ڈائریکٹ کیا تھا، فلم 'ریفیوجی' سے کیا تھا۔ اسی فلم میں ان کے اپوزٹ کرینہ کپور تھیں جو کہ ان کی بھی پہلی فلم تھی۔
اگرچہ یہ فلم باکس آف پرکوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی لیکن ابھیشیک کی اداکاری کو ضرور پسند کیا گیا۔ اس فلم کے بعد ابھیشیک نے تیرا جادو چل گیا، ڈھائی اکشر پریم کے، بس اتنا سا خواب ہے، ہاں میں نے بھی پیار کیا ہے، شرارت، ممبئی سے آیا میرا دوست، میں پریم کی دیوانی ہوں، اوم جے جگدیش، ایل او سی کارگل، کچھ نہ کہو جیسی فلموں میں کام کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں رہی۔
سال 2003 میں ابھیشیک کی فلم 'زمین' ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں ابھیشیک کے علاوہ اجے دیوگن کا بھی اہم کردار تھا۔ فلم کو باکس آفس پر اوسط کامیابی ملی۔
سال 2004 میں آئی فلم 'یوا' ابھیشیک بچن کے کیریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں ابھیشیک کا کردار گرے شیڈ کے لیے ہوا تھا، لیکن وہ ناظرین کو مسحور کرنے میں کامیاب رہے۔ اس فلم کے لیے انہیں بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔
سال 2004 میں آئی فلم 'دھوم' ابھیشیک کے کیریئر کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ یش راج بینر تلے بنی اس فلم میں ابھیشیک اور اودے چوپڑا کی جوڑی ناظرین کے درمیان کافی پسند کی گئی۔
سال 2005 میں آئی فلم بنٹی اور ببلی ابھیشیک کے کیریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ یش راج بینر تلے بنی اس فلم میں ابھیشیک کی جوڑی رانی مکھرجی کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ اس فلم کے لیے ابھیشیک بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کئے گئے۔
سال 2005 میں آئی فلم 'سرکار' ابھیشیک کے کیریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ رام گوپال ورما کی ہدایت میں بنی اس فلم میں ابھیشیک نے اپنے والد امیتابھ کے ساتھ کام کیا۔