اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

آیوش نے سلمان خان کی فلم انتم کی پہلی تصویر شیئر کی - URDU NEWS

سلمان خان فلمز پروڈکشن کی فلم 'انتم دی فائنل ٹروتھ' میں سلمان خان اور آیوش شرما مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری مہیش منجریکر کر رہے ہیں۔

SALMAN KHAN ALSO SHARED AVIDEO OF AAYUSH
آیوش نے سلمان خان کی فلم انتم کی پہلی تصویر شیئر کی

By

Published : Dec 21, 2020, 8:02 PM IST

جب سے آیوش نے سلمان خان کی فلم 'انتم دی فائنل ٹروتھ' کی پہلی تصویر شیئر کی ہے تب سے انتم سرخیوں میں ہے۔

اسی کے ساتھ ہی اب سلمان خان نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر آیوش کی پہلی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں سلمان ایک سکھ اوتار میں نظر آ رہے ہیں۔

آیوش نے عنوان دیتے ہوئے لکھا ، " انتم کی شروعات"۔

وہیں اب سلمان خان نے آیوش کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے بعد لوگوں کا کہنا ہیکہ آیوش کو اس حلیہ میں کھبی بھی نہیں دیکھا گیا۔ آیوش پہلے سے کہیں زیادہ فٹ نظر آرہے ہیں جو ناظرین کو متاثر کررہی ہے۔

اس سے قبل سلمان خان نے شیئر کیا تھا کہ ''میں انتم کا انتظار کر رہا ہوں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے طویل وقفے کے بعد سیٹ پر واپس آنا اچھا لگ رہا ہے ۔ ناظرین یقینا اس فلم کو پسند کریں گے۔"

'انتم دا فائنل ٹروتھ ' کے مہیش منجریکر ہدایتکار ہیں اور سلمان خان فلمز نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details