اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

عامر خان پروڈکشن نے لداخ میں گندگی پھیلانے والی خبروں کی تردید کی - عامر خان پروڈکشن فلم لال سنگھ چڈا

عامر خان پروڈکشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے لداخ میں گندگی پھیلانے والی خبروں کی تردید کی ہے، حال ہی میں ایک ٹوئیٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فلم لال سنگھ چڈا کے عملہ پر شوٹنگ ختم ہونے کے بعد علاقے کی صفائی کیے بغیر ہی چلے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔

عامر خان پروڈکشن نے لداخ میں گندگی پھیلانے والی خبروں کی تردید کی
عامر خان پروڈکشن نے لداخ میں گندگی پھیلانے والی خبروں کی تردید کی

By

Published : Jul 14, 2021, 6:46 PM IST

سپر اسٹار عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس نے منگل کے روز ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ ان کی آئندہ فلم لال سنگھ چڈا کے عملہ نے لداخ میں شوٹنگ کے مقام کو گندا کیا ہے۔ اس وقت عامر خان مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں ہدایتکار ادویت چندن کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایک ٹوئیٹر صارف نے لداخ کے واکھا گاؤں سے کچھ ویڈیو کلپس شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ 56 سالہ اداکارہ کے فلم کے کچھ حصوں کی شوٹنگ اس جگہ پر ہوئی تھی لیکن اس کے بعد اس فلم کا عملہ اس علاقہ کو صاف کیے بغیر ہی یہاں سے چلا گیا۔ اس ویڈیو میں پانی کی بوتیں بکھری ہوئی نظر آرہی ہیں۔

جس کے بعد عامر خان پروڈکشن ہاؤس کے آفیشیل ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیا۔ اس پوسٹ میں ٹیم نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ حکام کے ذریعہ فلم کے لوکیشن کی جانچ کر تصدیق کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: عالیہ ایف نے انسٹاگرام میں دلکش تصاویر شیئر کی

اس بیان میں لکھا ہے کہ 'ہمیں یقین ہے کہ فلم کے لوکیشن کو صاف نہ رکھنے کے حوالے سے کچھ افواہیں یا الزامات عائد کیے جارہے ہیں ۔ ہم اس طرح کے دعووں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ فلم کا لوکیشن متعلقہ حکام کے لیے ہمیشہ کھلا ہے وہ جب چاہیں جانچ کرسکتے ہیں۔

بیان میں مزید لکھا گیا کہ ' پروڈکشن ہاؤس اپنے ٹیم پر اس بات کا زور دیا ہے کہ وہ شوٹنگ کی جگہوں اور اس کے اطراف میں صفائی کے پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔ ہمارے پاس ایک ٹیم موجود ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اس جگہ کو ہر وقت گندگی سے پاک رکھا جائے۔ دن ختم ہونے پر پورے مقام کی دوبارہ جانچ ہوتی ہے۔" پورے شیڈول کے ختم ہونے پر ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ جگہ چھوڑنے سے پہلے پوری جگہ صاف و ستھری ہو۔

واضح رہے کہ فلم لال سنگھ چڈا ٹام ہینکس کی سنہ 1994 میں آئی کامیاب فلم فارسیٹ گمپ کا ہندی ریمیک ہے، جس میں کرینہ کپور خان، مونا سنگھ اور ناگ چیتنیا اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details