اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

عامر خان کا نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کا مشورہ - شراب نوشی اور دیگر منشیات کے استعمال سے بچنے کا مشورہ

عامر خان نے نوجوانوں کو شراب نوشی اور دیگر منشیات سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خطرناک ہوتا ہے اور سبھی کو اس سے بچنا چاہئے۔

عامر خان کا نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کا مشورہ
عامر خان کا نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کا مشورہ

By

Published : Dec 21, 2019, 12:56 PM IST

ریاست تمل ناڈو کے ضلع راماناتھ پورم میں عامر خان جو اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے آئے تھے، دانشکوڈی نوجوانوں کو شراب نوشی اور دیگر منشیات کے استعمال سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے نظر آئے۔

عامر خان کا نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کا مشورہ

فی الحال بالی ووڈ کے معروف اداکار ضلع راماناتھ پورم میں رامیشورم اور دانشکوڑی کے قریب اپنی 'لال سنگھ چڈھا' فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ایک پولیس اہلکار ورون کمار نے ضلع راماناتھ پورم میں اداکار عامر خان سے ملاقات کی اور نوجوانوں کے ذریعہ منشیات کے استعمال کے بارے میں بتایا۔ پولیس اہلکار نے عامر خان سے درخواست کی کہ وہ نوجوانوں کو مشورہ دیں کہ وہ منشیات کا استعمال نہ کریں۔

عامر خان نے نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے مکمل طور پر پرہیز کرنے کا مشورہ دیا۔ نوجوان منشیات کے استعمال کی عادت نہ ڈالیں اور اپنی زندگی کو خراب نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو زندگی گزار رہے ہیں وہ قابل قدر ہے، ہمیں خوشی سے زندگی گزارنی چاہئے اور دوسروں کو خوش کرنا چاہئے۔

انہوں نے جسمانی مشقوں کی اہمیت کا بھی ذکر کیا، جسم اور دل کو صحت مند رکھنے کے لیے مناسب ورزش کرنے کی ہدایت بھی دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details