بالی ووڈ سے ایک اور افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ میوزک کمپوزر واجد خان کا انتقال ہوگیا ہے۔ واجد خان کو 31 مئی کی دیر رات ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مشہور گلوکار سونو نگم اور سلیم مرچنٹ نے واجد خان کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی۔
واجد خان کے انتقال پر بالی ووڈ میں غم کی لہر - ساجد واجد جوڑی نے بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں میوزک دی
بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر بھائیوں کی مشہور جوڑی 'ساجد واجد' میں سے واجد خان کا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے انتقال سے بالی ووڈ انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مشہور موسیقار واجد خان کے انتقال پر بالی ووڈ میں غم کی لہر
ساجد واجد جوڑی نے بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں میوزک دی۔ سلمان خان کی زیادہ تر فلموں میں ساجد واجد نے ہی میوزک دی ہیں۔
بالی ووڈ انڈسٹری میں ساجد واجد کی جوڑی کے نام سے مشہور واجد خان کو لے کر مشہور شخصیات اور ان کے حامیوں کے لیے غم کی لہر ہے۔ گلوکار راحت فتح علی خان، عدنان سمیع، اداکارہ پرینکا چوپڑا سمیت متعدد فنکاروں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔