اللہ رکھا رحمان Allah Rakha Rahman جنہیں عام طور پر اے آر رحمان کے طور پر جانا جاتا ہے، بھارت کے ایک معروف موسیقار و گلوکار ہیں جنہوں نے انڈین موسیقی کو بین الاقوامی سطح پر خصوصی شناخت دلائی ہے۔
جنوبی ہند ریاست کے شہر چنئی میں 6 جنوری کو ایک متوسط ہندو گھرانے میں پیدا ہونے والے اے ایس دلیپ کمار کی ماں کو یہ پتہ نہیں تھا کہ ان کا بیٹا بڑا ہو کر اس طرح ان کا اور ان کے وطن کا نام روشن کرے گا۔
اے آر رحمان کے والد آر کے شنکر کیرالہ فلم انڈسٹری Kerala Film Industry میں تمل اور دیگر زبان کی فلموں میں موسیقار تھے۔ دلیپ کمار(اے آر رحمان) اس وقت 9 سال کے تھے جب ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ ان کی والدہ نے اپنے شوہر کے موسیقی کے آلات کو کرائے پر دے کر گزر بسر شروع کی۔
والد کے انتقال کے بعد سے ہی منتوں، مُرادوں والے بیٹے دلیپ کمار(اے آر رحمان) کی طبیعت جب خراب رہنے لگی تو ان کی والدہ نے لوگوں کے کہنے پر ایک مزار پر حاضری دی اور منت مانگی جس کے بعد دلیپ کی طبیعت ٹھیک اور ماں کا عقیدہ پختہ ہو گیا اور وہ اپنے پورے گھر کے ساتھ مشرف بہ اسلام ہوگئیں اور دلیپ کا نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا جو آج پوری دنیا میں اے آر رحمان کے نام سے مشہور ہیں۔
اے آر رحمان بھی اپنے والد کی طرح ہی موسیقار بننا چاہتے تھے۔ موسیقی کی جانب ان کے بڑھتے رجحان کو دیکھ کر ان کے والد نے انہیں اس راہ پر چلنے کے لیے حوصلہ افزائی کی اور موسیقی کی تعلیم دینے لگے۔
جب اے آر رحمان صرف 9 برس کے تھے تب ان کے والد کا انتقال ہوگیا اور ان کی والدہ نے شوہر کے موسیقی کے آلات کو کرائے پر دے کر گزر بسر شروع کردی۔
گھر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اے آر رحمان نے کم عمری میں ہی کام کرنا شروع کر دیا۔ اس کے لیے انہوں نے پہلے پیانو اور پھر گٹار بجانا سیکھا اور چنئی کے چند نوجوانوں کے ساتھ مل کر انہوں نے اپنا ایک مقامی بینڈ 'نمیسیس ایونیو' بنایا۔
گھر کی ذمہ داری اور ساتھ میں موسیقی سیکھنے کے جنون کے سبب انہیں تیلگو میوزک ڈائریکٹر کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کا موقع ملا۔ یہاں ان کا فن دنیا کے سامنے آیا اور پھر انہیں آکسفورڈ کی ٹرینیٹی کالج کی اسکالر شپ ملی جس نے رحمان کی موسیقی کی تشنگی کو پورا کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا اور انہوں نے موسیقی میں گریجویشن کیا۔