فلم باہو بلی اور ساہو کی کامیابی کے بعد پربھاس بین الاقوامی اسٹار کے طور پر ابھرے ہیں اور ان کی مداحوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
پربھاس سے ملنے کے لیے جان کی بازی تلنگانہ کے جنگام میں ایک مداح نے پربھاس سے ملنے کے ضد میں اپنی جان کی بازی لگا دی اور موبائل ٹاور پر چڑھ گیا۔
اطلاع کے مطابق ریاست تلنگانہ کے جنگام کا رہنے والا ایک مداح پربھاس سے ملنے کی ضد میں موبائل ٹاور پر چڑھ گیا اور خودکشی کی دھمکی دینے لگا۔
بڑی منت سماجت کے بعد اس شرط پر وہ نیچے اترا کہ اسے پربھاس سے ملنے دیا جائے گا۔ لیکن وہ کافی دیر ضد پر اڑا رہا کہ جائے واردات پر اس کے چہیتے ہیرو کو بلایا جائے۔ بالآخر وہ نیچے اتر آیا۔
حال ہی میں ایولِن شرما نے بھی فلم ساہو میں کام کرنے پر بتایا تھا کہ وہ بھی پربھاس کی بڑی مداح ہیں۔
اس سے قبل ساہو کی ریلیز کے موقعے پر آندھراپردیش کے ایک سنیما حال میں فلیکس بورڈ لگاتے وقت بجلی کا جھٹکا لگنے کے سبب ایک مداح کی موت ہو گئی تھی۔