اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

مہیماچودھری کی 46 ویں سالگرہ - مہیماچودھری کی 46 ویں سالگرہ

13 ستمبر 1973 کو مغربی بنگال کے دارجلنگ میں پیدا ہونے والی مہیماچودھری کا حقیقی نام رتو چودھری ہے۔

مہیماچودھری کی 46 ویں سالگرہ

By

Published : Sep 13, 2019, 3:02 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:16 AM IST

بالی وڈ کی معروف اداکارہ مہیماچودھری کی آج 46 برسی ہے۔
انہوں نے اپنا کیرئیر اشتہاری فلموں سے شروع کیا تھا۔بطور اداکارہ اپنے کیرئیر کا آغاز انہوں نے 1997 میں ریلیز سبھاش گھئی کی بلاک بسٹر فلم پردیس سے کیا تھا۔ اس فلم کے لیے انہیں سرفہرست ڈیبو اداکارہ کا فلم فیئرایوارڈ دیا گیا۔
سنہ 2000 میں ریلیز فلم دھڑکن میں اپنی بہترین اداکاری کے لیے وہ سرفہرست معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئیں۔ 2006 میں شادی کرنے کے بعد انہوں نے فلموں میں کام کرنا کم کردیا تھا۔


مہیماایک مرتبہ پھر بالی وڈ میں فلم ’ڈارک چاکلیٹ‘ کے ذریعہ کم بیک کرنے والی ہیں۔

یہ فلم شینا بورا قتل معاملے پر مبنی ہے۔ اس فلم میں وہ شیناکی ماں اندرانی مکھرجی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اپنے فلمی کیریئر میں انہوں نے تقریباً 35 فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کی قابل ذکر فلموں میں ’داغ دی فائر، کروکشیتر، دل کیا کرے، لجا، دیوانے، کھلاڑی 420، اوم جے جگدیش، دل ہے تمہارا، سوتن، شہر، سینڈوچ اور باغبان وغیرہ شامل ہیں۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 11:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details