اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Xiaomi 13 Pro Launched شومی نے اپنا نیا فلیگ شب موبائل بھارت میں لانچ کیا

Xiaomi نے اپنا فلیگ شپ سیریز، Xiaomi 13 کو آج کانچ کردیا ہے۔ اس ویرینٹ میں Qualcomm Snapdragon 8 Gen 2 پروسیسر، 120Hz ریفریش ریٹ اسکرین اور 120W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ کئی نئے فیچر شامل ہیں۔ Xiaomi 13 Pro launched in India

ایکسزیومی نے اپنا نیا فلیگ شب موبائل بھارت میں لانچ کیا
ایکسزیومی نے اپنا نیا فلیگ شب موبائل بھارت میں لانچ کیا

By

Published : Mar 1, 2023, 4:31 PM IST

حیدرآباد: Xiaomi نے آخر کار اپنی فلیگ شپ سیریز، Xiaomi 13 کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سیریز میں تین اسمارٹ فونز Xiaomi 13، Xiaomi 13 Pro اور Xiaomi 13 Lite شامل ہیں۔ برانڈ کے فلیگ شپ ویرینٹ میں، آپ کو Qualcomm Snapdragon 8 Gen 2 پروسیسر، 120Hz ریفریش ریٹ اسکرین اور 120W فاسٹ چارجنگ سپورٹ ملتا ہے۔

کمپنی نے اس ہینڈ سیٹ کو دسمبر 2022 میں چین میں لانچ کیا تھا۔ برانڈ نے فی الحال بھارتی مارکیٹ میں صرف Xiaomi 13 Pro لانچ کیا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں اس اسمارٹ فون کی قیمت اور فیچرز کے بارے میں۔

Xiaomi 13 Pro کی بھارت میں قیمت

یہ ہینڈ سیٹ Xiaomi کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون ہے۔ اس کے 12 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 79,999 روپے ہے۔ بینک آفر کے تحت اس فون پر 10 ہزار روپے کا ڈسکاؤنٹ دستیاب ہے۔ یہ رعایت ICICI بینک کارڈ پر دستیاب ہوگی۔ رعایت کے بعد، آپ اس ویرینٹ کو 69,999 روپے کی قیمت پر خرید سکیں گے۔

اسمارٹ فون کی ابتدائی فروخت 6 مارچ کو ہوگی۔ اس میں 1000 صارفین کو Xiaomi 13 Pro مرچنڈائز باکس جیتنے کا موقع ملے گا۔ یہ سیل کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ ایم آئی ہوم اور ایم آئی اسٹوڈیو پر ہوگی۔ اور اس کی پہلی فروخت 10 مارچ کو ہوگی۔ آپ امیزن، Mi.com اور دیگر اسٹال سے اس فون کو آن لان یا آف لائن خرید سکیں گے۔

فون کی خصوصیات کیا ہے

Xiaomi 13 Pro میں 2K ریزولوشن کے ساتھ 6.78 انچ AMOLED LTPO ڈسپلے دیا گیا ہے، اسکرین 120Hz ریفریش ریٹ، 1900 Nits کی پک برائٹنیس، HDR 10+ اور Dolby Vision سپورٹ کے ساتھ آتی ہے۔ آپٹکس کی بات کریں تو فون میں ٹرپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دستیاب ہے۔ اس کا مین لینس 50MP کا ہے۔ اس کے علاوہ اس فون میں آپ کو 50MP ٹیلی فوٹو لینس اور 50MP کا الٹرا وائیڈ اینگل لینس ملتا ہے۔ فرنٹ میں کمپنی نے 32MP سیلفی کیمرہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

Xiaomi کا ہینڈ سیٹ Qualcomm Snapdragon 8 Gen 2 پروسیسر کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کا آپشن ملے گا۔ اسمارٹ فون اینڈرائیڈ 13 پر مبنی MIUI 14 پر کام کرتا ہے۔ اس میں 4820mAh کی بیٹری ہے، جو 120W فاسٹ چارجنگ اور 50W وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details