نئی دہلی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سربراہ ایس سومناتھ نے بدھ کو چندریان -3 کی کامیابی کا سہرا اپنی ٹیم کے سائنسدانوں کو دیا اور ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی۔ چندریان 3 چاند کے قطب جنوبی پر کامیابی سے اتر کر تاریخی کارنامہ انجام دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ڈاکٹر سومناتھ نے چندریان-3 کے لینڈر وکرم کی چاند پر محفوظ اور سافٹ لینڈنگ پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اب چاند پر ہے۔ وکرم کی کامیاب لینڈنگ پر بنگلورو میں اسرو ہیڈکوارٹر کے اہلکاروں نے تالیاں بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے چندریان 3 مشن کی کامیابی کے لیے ملک کی خلائی ایجنسی کی قیادت اور سائنسدانوں کے تعاون کو تسلیم کیا اور کہا کہ یہ کامیابی ہماری بڑھتی ہوئی پیش رفت کا نتیجہ ہے۔ اسرو کے چیئرمین ایس سوما ناتھ نے تاریخی چاند پر اترنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیارے وزیر اعظم، ہم نے چاند پر سافٹ لینڈنگ حاصل کر لی ہے۔ اب بھارت چاند پر ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، جو جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں 15ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں، نے چندریان-3 کی لینڈنگ کا براہ راست ٹیلی کاسٹ دیکھا۔ چندریان 3 جیسے ہی چاند کی سطح پر اترا، انہوں نے بڑی مسکراہٹ کے ساتھ ترنگا لہرایا اور سائنسدانوں کی ان کی کوششوں کی تعریف کی۔
وایراعظم نے فون کرکے بھی سوما ناتھ کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ جلد ہی پوری ٹیم کو ذاتی طور پر مبارکباد دینے کے لیے بنگلورو میں ان کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم نے جوہانسبرگ سے فون کال میں کہ کہ سوماناتھ جی، آپ کا نام بھی چاند سے جڑا ہوا ہے۔ آپ کے خاندان کے افراد بھی خوش ہوں گے۔ آپ کو اور آپ کی ٹیم کو دلی مبارکباد۔