اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Drone Operation خواتین کو ڈرون آپریشن کی تربیت دی جائے گی، مودی

وزیراعظم نے کہا کہ اس کے لیے نئی اسکیم سوچی جا رہی ہے۔ زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے دیہی خواتین کو ڈرون چلانے کی تربیت دی جائے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

By

Published : Aug 15, 2023, 3:45 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف بڑھتے ہوئے خواتین کو ڈرون آپریشن کی تربیت دی جائے گی۔

مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 کروڑ خواتین خاتون سیلف ہیلپ گروپوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گاؤں میں بینک دیدی، دوائی والی دیدی اور آنگن واڑی دیدی بھی ملیں گی۔ حکومت دو کروڑ لکھ پتی دیدی بنانے کے مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں دیہی خواتین بڑی صلاحیت رکھتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس کے لیے نئی اسکیم سوچی جا رہی ہے۔ زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے دیہی خواتین کو ڈرون چلانے کی تربیت دی جائے گی۔

مودی نے کہا کہ حکومت خاتون سیلف ہیلپ گروپوں سے وابستہ ہزاروں خواتین کو ڈرون کی ٹریننگ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا ’’ہمارے ایگریکلچر کے کام میں ڈرون کی خدمات مہیاہو، اس کے لئے ہم شروعات کریں گے، شروعات میں ہم15ہزار خاتون سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے ان ڈرون کی پرواز شروع کر رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: آئندہ پانچ سالوں میں بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا: مودی

وزیر اعظم نے کہا ’’ہمارے زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی آئے، ایگری ٹیک کو طاقت ملنی چاہیے، اس لیے ہم خاتون سیلف ہیلپ گروپس کی بہنوں کو تربیت دیں گے۔ ڈرون چلانے کے لیے، ڈرون کی مرمت کے لیے۔‘‘

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details