اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

WhatsApp New Advisory: سام سنگ کے پرانے فونز پر واٹس ایپ 31 دسمبر کے بعد سے نہیں چلے گا - WhatsApp New Advisory

واٹس ایپ پرانے سام سنگ فونز کے لیے اپنا سپورٹ اب ختم کرریا ہے۔ 31 دسمبر 2022 کے بعد سے واٹس ایپ سام سنگ کے پرانے فونز پر نہیں چلے گا۔ WhatsApp is working on a new feature

سام سنگ کے پرانے فونز پر واٹس ایپ 31 دسمبر کے بعد سے نہیں چلے گا
سام سنگ کے پرانے فونز پر واٹس ایپ 31 دسمبر کے بعد سے نہیں چلے گا

By

Published : Dec 28, 2022, 11:18 AM IST

نئی دہلی: میٹا کی ملکیت والے واٹس ایپ مبینہ طور پر پرانے سام سنگ فونز کے لیے اپنا سپورٹ ختم کر دے گا، کیونکہ کمپنی جلد ہی ان اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کے لیے سپورٹ ختم کر سکتی ہے جو کم از کم اینڈرائیڈ 5.0 (Lollipop) نہیں چلا پا رہے ہیں۔ سیم موبائل کے مطابق ان ڈیوائسز میں سام سنگ کے سات اسمارٹ فونز شامل ہیں جو 2011، 2012 اور 2013 میں ریلیز ہوئے تھے۔ ڈیوائسز میں Galaxy Ace 2، Galaxy Core، Galaxy S2، Galaxy S3 mini، Galaxy Trend 2، Galaxy Trend Lite اور Galaxy Xcover 2 شامل ہیں۔

ان تمام ڈیوائسز کو اینڈرائیڈ 4.x میں اپ گریڈ کیا گیا تھا، جو ان کا آخری اور بڑی اینڈرائیڈ iOS اپ ڈیٹ تھی۔ رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر 2022 کے بعد سے واٹس ایپ اب ان فونز پر کام کرنا بند کر دے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیگر اسمارٹ فونز جو اب واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے ان میں ایپل، ایچ ٹی سی، ہواویئی، لینووو، ایل جی اور سونی شامل ہیں۔ WhatsApp will stop working on these smartphones starting Dec

مزید پڑھیں:

وہیں اس درمیان واٹس ایپ مبینہ طور پر ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو ڈیسک ٹاپ بیٹا پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کی رپورٹ کرنے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔ اس بات کی جانکاری Wabatinfo نے دی ہے۔ اگر صارفین کو کوئی بھی مشکوک اسٹیٹس اپ ڈیٹ نظر آتا ہے جو سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کر سکتا ہے، تو اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اس کی رپورٹ ماڈریشن ٹیم کو دے سکتے ہیں۔ WhatsApp will stop working on these smartphones starting Dec

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details