اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

WhatsApp New Feature: واٹس ایپ صارفین کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو رپورٹ کرنے کی اجازت دے گا

میٹا کی ملکیت والی میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ مبینہ طور پر ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو ڈیسک ٹاپ بیٹا پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو رپورٹ کرنے کا آپشن فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ صارفین کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ کی اطلاع دے گا
واٹس ایپ صارفین کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ کی اطلاع دے گا

By

Published : Dec 26, 2022, 11:35 AM IST

سان فرانسسکو: میٹا کی ملکیت والی میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ مبینہ طور پر ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو ڈیسک ٹاپ بیٹا پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو رپورٹ کرنے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔ Wabatinfo کی رپورٹ کے مطابق، نیا فیچر صارفین کو اسٹیٹس سیکشن میں نئے مینو میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو رپورٹس کرنے کی اجازت دے گا۔

اگر صارفین کو اسٹیٹس پر کوئی مشکوک اپ ڈیٹ نظر آتا ہے جس سے سروس کی شرائط کی خلاف ورزی ہورہی ہو تو وہ نئے فیچر ذریعے ماڈریشن ٹیم کو اس کی رپورٹ دے سکیں گے۔ رپورٹنگ پیغامات کی طرح، اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو بھی اس فیچر کے ذریعے کمپنی کو بھیجا جائے گا تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ کوئی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں۔ تاہم، یہ فیچر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو نہیں توڑتا ہے۔

اس فیچر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے کوئی بھی واٹس ایپ اور میٹا صارفین کے پیغامات کے مواد کو نہیں دیکھ سکتا اور ان کی نجی کالز کو بھی نہیں سن سکتا۔ کمپنی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کی اطلاع دینے کی صلاحیت ترقی کے مراحل میں ہے اور اسے مستقبل میں WhatsApp ڈیسک ٹاپ بیٹا پر جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

اس درمیان پچھلے مہینے، میسجنگ پلیٹ فارم نے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا تھا جو صارفین کو ڈیسک ٹاپ پر گروپ چیٹس میں پروفائل فوٹو دیکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس علاوہ کمپنی نے ایک اور فیچر متعارف کرایا تھا جس کا نام 'ایکسیڈینٹل ڈیلیٹ' فیچر رکھا ہے۔ جو صارفین کو کئی طرح کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ WhatsApp announces new Accidental Delete feature

ABOUT THE AUTHOR

...view details