حیدرآباد: واٹس ایپ کا استعمال زیادہ تر لوگ بات چیت یا چیٹ کے لیے کرتے ہیں۔ لیکن ترکی میں واٹس ایپ کی وجہ سے ایک طالب علم کی جان بچنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں ترکی میں ہوئے شدید زلزلے کی وجہ سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔ زلزلے کے بعد ملبے میں دبے طالب علم کی جان واٹس ایپ کی وجہ سے بچ گئی۔ ہم آپ کو سارا معاملہ بتا رہے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق مشرقی ترکی میں بوران کوبت نامی ایک طالب علم عمارت کے ملبے کے نیچے دب گیا تھا۔ اس کے بعد اس نے واٹس ایپ کی مدد سے ایک ویڈیو بنایا اور اسٹیٹس پر اپڈیٹ کرکے ریسکیو ٹیم سے مدد کی اپیل کی، ساتھ ہی اس نے اپنا لوکیشن بھی شیئر کیا۔
طالب علم کیسے پھنس گیا؟
طالب علم اور اس کی والدہ پہلے جھٹکے میں بچ گئے تھے تاہم کچھ دیر بعد وہ اپنی عمارت کی طرف جارہے تھے اس دوران آئے دوسرے جھٹکے میں ان کی عمارت منہدم ہوگئی۔ تاہم دونوں ملبے میں دب گئے لیکن طالب علم کی جان بچ گئی، اس کے بعد بوران کوبت نے ملبے سے ویڈیو بنا کر واٹس ایپ پر اپڈیٹ کیا اور لوکیشن بھی ڈالا جس کے بعد فورا جائے وقوع پر پہنچی ریسکیوں ٹیم نے طالب علم کو ملبے سے باہر نکالا۔